i شوبز

دیپیکا، رنویر، شاہد کی فلم پدماوت دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گیتازترین

January 24, 2025

سنجے لیلا بھنسالی کی شاہکار فلم پدماوت اپنی ساتویں سالگرہ کے موقع پر 6 فروری کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اور یہ بھارتی سینما کی سب سے شاندار اور کامیاب فلموں میں شامل ہے۔پہلے خبریں سامنے آئیں کہ فلم 24 جنوری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی، لیکن تازہ اعلان کے مطابق فلم اب 6 فروری 2025 کو بڑے پردے پر دوبارہ پیش کی جائے گی۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی، رنویر سنگھ نے علاالدین خلجی، اور شاہد کپور نے راجہ رتن سنگھ کا کردار نبھایا۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنی شاندار کہانی، عمدہ سینماٹوگرافی، اور اعلی پروڈکشن کے باعث شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی