ابھرتی ہوئی اداکارہ دانانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر واضح اور دو ٹوک ردِعمل دیا ہے۔حالیہ دنوں میں اداکارہ دانانیر مبین اور احد رضا میر کا ڈرامہ میم سے محبت عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے مداحوں نے ان دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا اور اسکرین کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے۔ شادی کی خبروں کے بیچ اب دانا نیر مبین نے ایک انٹرویو میں اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ لوگ میرے کرداروں کو پسند کرتے ہیں، لیکن میری ذاتی زندگی کو میرے اسکرین پارٹنرز سے جوڑنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں صرف ایک کردار نبھا رہی ہوتی ہوں، جو اصل شخصیت سے بہت مختلف ہوتا ہے، اسی لیے مجھے آف اسکرین جوڑیاں بنانے کا رجحان کچھ خاص پسند نہیں۔دانانیر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ آپ صرف میرے کام کو سراہیں لیکن ذاتی زندگی کا احترام بھی کریں، میں ایک اداکارہ کی حیثیت سے کرداروں میں حقیقت کا رنگ ضرور بھرتی ہوں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی وہی تعلقات رکھتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی