i شوبز

دعوتِ سحر میں شوبز ستاروں کی بغل گیری و بوسے تنقید کی زد میںتازترین

March 26, 2025

رمضان المبارک کے مہینے میں منعقدہ سحری میں پاکستانی سیلیبریٹیز کا ایک دوسرے کو گلے لگانا اور بوسے دینا فینز کو برہم کرگیا۔رواں سال مختلف ٹی وی چینلز نے اداکاروں کے لیے سحر اور افطار کے محافل کا اہتمام کیا۔ کئی مشہور پاکستانی سلیبریٹیز نے ان محافل میں شرکت کی جن میں بشری انصاری، عدنان صدیقی، نوشین شاہ، یاسر حسین، زارا نور عباس اور دیگر شامل ہیں۔کئی سلیبریٹیز سحر کی محافل کے دوران دوستانہ لمحوں کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے نظر آئے۔ اداکارہ سحر خان کا ساتھی اداکار شجاع اسد کو گلے لگانا، نعمان مسعود اور اقرا عزیز کی بغل گیری اور اسی طرح دیگر ستاروں کی بھی ایک دوسرے سے قربت تنقید کا نشانہ بنتی دکھی۔ویڈیوز اور تصاویر کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ گئی کہ آیا رمضان کے بابرکت مہینے میں اس قسم کی قربت کا مظاہرہ مناسب ہے۔بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی سلیبریٹیز کو اس بابرکت مہینے کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہوتا' یہ سارے کس اسلام کی پیروی کر رہے ہیں؟ وہ اصل اسلامی اقدار کو بھول چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی