i شوبز

دعوت ولیمہ کے بعد حریم سہیل کی شادی کی تقریبات مکملتازترین

February 03, 2025

اداکارہ حریم سہیل کی دعوت ولیمہ کے بعد بالآخر شادی کی تمام تر تقریبات کا اختتام ہوگیا۔گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی و اداکارہ حریم سہیل کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری تھا۔مایوں، مہندی اور پھر بارات کے بعد اب ریسیپشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں ہیں۔خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،آخر میں، وہ اور میں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی