پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہشمند بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے مبہم بات کردی۔ حال ہی میں راکھی ساونت کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔راکھی ساونت وائرل ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اتوار کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے پرجوش دکھائی دیں اور کہا کہ اصل مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، جب پاکستان اور بھارت مدِ مقابل ہونگے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پاک بھارت میچ میں چوتھی امپائر ہوں گی اگر میچ یہاں وہاں ہوا تو میں تو ہوں ہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی