سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ انداز میں گلوگاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا۔ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا کہ میں بہت جلد لاہور میں اپنی میوزک اکیڈمی کھولوں گا، جہاں امیدوار گلوکاری اور اداکاری دونوں کی تربیت حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈمی ان افراد کو منظم تربیت فراہم کرے گی جو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی