پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے شرکت کی اس دوران بشری انصاری نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔بشری انصاری نے انکشاف کیا کہ ان کے سینئر اداکار قاضی واجد مرحوم نے ایک بار ان کی اور جاوید شیخ کی جوٹی بنانے کی کوشش کی تھی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'قاضی واجد کو میری طلاق کا علم تھا، انہوں نے ایک دن انتہائی رازداری کے ساتھ مجھے تجویز دی کہ تم جاوید سے شادی کرلو، ، تم دونوں ایک ساتھ بہت جچو گے، یہ سن کر میری ہنسی نکل گئی، میں نے کہا قاضی بھائی یہ کیسی باتیں کررہے ہیں، میں نے فورا یہ تجویز مسترد کردی کہ ایسا کبھی نہیں ہونے والا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے جاوید کو فون کیا کہ تمہارا رشتہ آیا ہے، قاضی بھی تمہارا رشتہ کروا رہے ہیں، یہ سن کر جاوید نے کہا ہیں؟ اچھا؟ کہاں؟ میں نے کہا مجھ سے شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں، یہ سن کر جاوید بھی ہنس پڑا تھا۔بشری انصاری نے کہا کہ قاضی واجد ہمیں کہنے لگے کہ تم دونوں بہت بدتمیز ہو، میں نے کہا بات سنیں، میں تو انسان سے چمٹ جاتی ہوں لیکن یہ تو ایک ڈالی پر بیٹھا دوسری پر اترا، یہ تو ہاتھ میں ہی نہیں آئے گا، میں نہیں جارہی اس کے پیچھے۔شو کے دوران جاوید شیخ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے تو بشری ابھی بھی بڑی پیاری لگتی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی