i شوبز

بیٹے سے اچھے تعلقات رہے، دوستوں کی طرح زندگی گزاری، والدہ فیصل قریشیتازترین

October 30, 2024

معروف اداکار فیصل قریشی کی والدہ سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے کہا ہے کہ ان کے اور بیٹے کے درمیان ہمیشہ دوستانہ رشتہ برقرار رہا، ہمیشہ ان کے درمیان بہترین تعلقات رہے۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد بچے تبدیل ہوجاتے ہیں، وہ اپنی بیویوں کو زیادہ وقت دینے لگتے ہیں۔افشاں قریشی نے کہا کہ بیٹوں کی شادی کے بعد مائیں اس لیے بھی ڈرتی ہیں کہ شادی کے بعد بعض بچے کچھ وقت کے لیے ماں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیٹے فیصل قریشی سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، دونوں نے دوستوں کی طرح زندگی گزاری، ہر بات ایک دوسرے کو بتائی اور پوچھی۔ان کے مطابق جب بیٹے نے شادی کی تو انہوں نے بیٹے کو خود بیوی کو زیادہ وقت دینے کا کہا۔افشاں قریشی نے کہا کہ شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کے لیے تبدیل ہونا عام بات ہے، ماوں کو چھوٹی بات کو دل پر نہیں لینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی