سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل کی شادی کے بعد ان سے لگائی گئیں امیدوں کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں بڑے بیٹے کی شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بڑے بیٹے کی شادی کی تو میں اس سے بہت جڑی ہوئی تھی، میں کچھ نہیں دیکھتی تھی مجھے بس یہ تھا کہ وہ میرا بیٹا ہے، میں جو کہوں گی وہ وہی کریگا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ماں کے خواب بڑے ہوتے ہیں اور اب میں اس کے خلاف ہوں کہ آپ زیادہ خواب نہ دیکھیں، امیدیں نہ لگائیں، اگر آپ زندگی میں لوگوں سے امیدیں لگانا چھوڑ دیں تو آپ کی زندگی میں سکون آجائیگا، کیونکہ آپکی توقعات بہت ہوجاتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی