i شوبز

بھارتی وزیر نے سیف علی خان کو کچرا قرار دیدیاتازترین

January 24, 2025

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ پورٹ نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان کو چاقو کے حملے کے نتیجے میں 6 زخم آئے لیکن اس کے باوجود مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے اداکار کے 6 دن اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج ہونے کے ایک دن بعد ہی سیف علی خان پر الزام لگا دیا۔بھارتی وزیر نے سیف علی خان کو کچرے سے تشبیہ دیتے ہوئے شک کا اظہار کیا کہ انہیں چاقو مارا بھی گیا تھا یا پھر وہ ایکٹنگ کر رہے تھے؟انہوں نے سیف علی خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سامنے آنے کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے ان پر الزام تراشی کی ہے۔نتیش رانے نے کہا ہے کہ دیکھیں کہ بنگلادیشی لوگ ممبئی میں کیا کر رہے ہیں، وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوئے، پہلے یہ سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے اور اب یہ گھروں میں گھسنے لگے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر نے کہا کہ شاید یہ بنگلادیشی سیف علی خان کو لے جانے آئے تھے، یہ اچھی بات ہے، کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی