i شوبز

بھارتی کامیڈین کپل شرما کو بھی قتل کی دھمکیاںتازترین

January 24, 2025

بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے امبولی پولیس اسٹیشن میں سنگین دھمکیاں موصول ہونے سے متعلق درخواست بھی جمع کروادی۔ واضح رہے کہ دی کپل شرما شو سے شہرت پانے والے کپل شرما ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ اس سے قبل کامیڈین راجپال یادیو اور نامور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پولیس نے کپل شرما کی شکایت کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف بمبئی پولیس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دھمکی دینے والے شخص کا سراغ لگانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی