i شوبز

بھارتی اداکارہ کا خوفناک آتشزدگی سے قبل لاس اینجلس میں ہونے کا انکشافتازترین

January 13, 2025

بھارتی اداکارہ روپل تیاگی نے خوفناک آتشزدگی سے قبل لاس اینجلس میں ہونے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ روپل تیاگی حالیہ لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ سے بحفاظت واپس لوٹ آئی ہیں۔ وہ چند مہینے امریکی شہر میں گزارنے کے بعد بھارت لوٹی ہیں۔ انہوں نے اپنے وطن لوٹنے کیلئے دوران فلائٹ آسمان میں دھوئیں کے بادلوں کو اٹھتے دیکھا تھا تاہم انہیں اس کی تباہی کی شدت کا احساس ممبئی پہنچنے کے بعد ہوا۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے روپل تیاگی نے کہا کہ وہ ان علاقوں میں چند دن پہلے ہی گئی تھیں جو اب خاک میں تبدیل ہو چکے ہیں۔اداکارہ نے بتایا، میں نے اپنی فلائٹ کے دوران دھوئیں کے بادل دیکھے اور سوچا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ جب میں ممبئی پہنچی تو معلوم ہوا کہ آگ نے ہر چیز کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ یہ مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے۔روپل نے مزید بتایا کہ پرواز سے پہلے وہ اسی سڑک پر گاڑی چلا رہی تھیں اور ہالی ووڈ سائن کے علاقے کا دورہ کیا تھا، جو آگ سے بری طرح متاثر ہوا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی