معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدر آباد کنسرٹ میں شراب کو فروغ دینے والے گانوں پر پابندی عائد کیے جانے پر تمام بھارتی ریاستوں کی حکومتوں کو چیلنج کر دیا۔دلجیت دوسانجھ نے احمد آباد کنسرٹ میں کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آج مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا اور آج میں کوئی ایسا گانا بھی نہیں گائوں گا جو شراب کو فروغ دیتا ہو اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گجرات میں شراب پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے تمام بھارتی ریاستوں کی حکومتوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک بھر میں شراب کی دکانیں بند کروا دی جائیں تو میں شراب پر گانے گانا بند کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ آئیے ایک تحریک شروع کریں، اگر بھارت کی تمام ریاستیں شراب پر پابندی عائد کرتی ہیں تو میں لائیو کنسرٹس میں ایسے گانے گانا بند کر دوں گا جو شراب کو فروغ دیتے ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی