i شوبز

بھارت میں پاکستانی طرز کا پہلا ڈراما نشر ہونے کو تیارتازترین

December 11, 2024

بھارت میں پاکستانی طرز کے ڈراموں سے متاثر ڈرامے کی میکنگ کے ساتھ جلد نشر ہونے کا اشارہ دے دیا گیا۔ان دنوں بھارت میں پاکستانی ڈراموں کا راج ہے اور کہانی سے لیکر فنکاروں کی اداکاری کو بھی بھارت میں خوب سراہا جارہا ہے۔پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرنے والوں میں صرف عام عوام ہی نہیں بلکہ اسٹارز بھی ہیں جن میں سے اکثر اس خواہش کا اظہار کرتے بھی نظر آئے کہ اگر پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو لازمی قبول کرینگے۔بھارتی اسٹار سرگن مہتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے 'دل کو رفو کرلے' کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں عائشہ خان نے ساتھ کرن ویر گروور کو مرکزی کردار نبھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈرامے میں پاکستانی ڈراموں سے متاثر ہونے کا سب سے اہم عنصر اقساط ہیں جو صرف 25 ہیں جبکہ بھارت میں کوئی بھی ڈراما 150 اقساط سے پہلے ختم ہوتا نظر نہیں آیا بلکہ چند ڈراموں کی تو 500 سے زائد اقساط بھی نشر ہوئی ہیں۔ڈراما یوٹیوب چینل 'ڈریمیاتا ڈراما' پر اپ لوڈ کیا جائیگا۔سوشل میڈیا پر عائشہ خان کا کمنٹ بھی زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ یہ ڈراما انڈین ڈراموں کے رنگ میں ڈوبا نہیں ہوگا بلکہ پاکستانی ڈراموں سے متاثر ہوگا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی