i شوبز

بھارت میں ایوارڈ کام کے بجائے اچھے نام پر دیا جاتا ہے، عامر خانتازترین

January 29, 2025

بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ایوارڈ اچھے کام کے بجائے اچھے نام پر دیا جاتا ہے، فلمی کیریئر کی شروعات میں انہیں چھوٹے قد کے سبب مجھے ڈر تھا کہ شاید عوام بڑی اسکرین پر قبول نہیں کریں گے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے منفرد اداکار نانا پاٹیکر نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے نئی فلم ونواس کی اسکریننگ کے لیے میزبانی کی۔ اس موقع پر لیجنڈ فنکاروں نے کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران نانا پاٹیکر نے عامر خان سے دریافت کیا کہ کبھی چھوٹے قد کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہوئے؟اداکار عامر خان نے بتایا کہ میں شروع میں سوچتا تھا کہ چھوٹے قد کے سبب مجھے اسکرین پر قبول نہیں کیا جائے گا مگر یہ سب میرا وہم و خیال تھا، ان سب چیزوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ ایک سوال پر عامر خان نے کا کہنا ہے کہ ایوارڈز شو میں جانا مجھے اچھا نہیں لگتا، یہ کوئی دوڑ کا مقابلہ نہیں جو جیتا اسے ایوارڈ مل گیا، آپ دو فنکاروں اور ان کے کام کے درمیان فرق کیسے کر سکتے ہیں؟بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا کہ کس بنیاد پر ایوراڈز دیے جاتے ہیں؟ بھارت میں شاید ایوارڈز اچھے کام کے بجائے اچھے نام پر دیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی