i شوبز

بالی ووڈ سٹار کڈز کی فلم آزاد باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئیتازترین

January 24, 2025

بالی ووڈ کے سٹار کڈز کی فلم آزاد باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رشا ٹھڈانی روینہ ٹنڈن کی بیٹی اور آمان دیوگن اجے دیوگن کے بھتیجے نے ڈیبیو کیا تاہم باکس آفس پر فلم بری طرح ناکام رہی۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں صرف 4.05 کروڑ روپے کمائے اور پیر کو کمائی 60 لاکھ تک گر گئی۔رشا اور آمان کی خاندانی شوبز تعلقات کے باوجود، فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلمی نقادوں کے مطابق، کہانی کی کمزوری اور بے رنگ اسکرپٹ اس ناکامی کی بنیادی وجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی