بھارت کے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ نے اپنی حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ممبئی چھوڑ کر جنوب میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کے موجودہ رجحانات اور ذہنیت پر سخت مایوسی کا اظہار کیا، جسے وہ تخلیقی آزادی کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔انوراگ کشیپ نے کہا اب فلم بنانا ایک مشکل کام ہے کیونکہ تخلیقی تجربات کے بجائے منافع اور کاروبار پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ فلم شروع ہونے سے پہلے ہی یہ بحث ہوتی ہے کہ اسے کیسے بیچا جائے، اور یہی فلم سازی کی خوشی چھین لیتا ہے۔کشیپ نے ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسیز کو نوجوان اداکاروں کا استحصال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی