i شوبز

بالی ووڈ کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کے متعلق اکشے کمار نے بڑی خوشخبری سنادیتازترین

January 24, 2025

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے تصدیق کی ہے کہ کامیڈی فلموں کی مشہور سیریز ہیرا پھیری کی تیسری قسط کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہوگی۔ایک انٹرویو میں اکشے نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں بھی ہیرا پھیری 3 کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو ہم سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کر دیں گے۔اکشے نے یاد دلایا کہ جب پہلی فلم ہیرا پھیری (2000) بنائی گئی تھی، تو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ کلٹ کلاسک بن جائے گی۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک مزاحیہ فلم تھی، لیکن ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ یہ اتنی مشہور ہو جائے گی۔اکشے کمار نے بتایا کہ اس بار بھی مرکزی کردار وہی ہوں گے، اور فلم وہیں سے شروع ہوگی جہاں پچھلی فلم ختم ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی