i شوبز

بالی ووڈ فلم گیم چینجر کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئیتازترین

January 15, 2025

بھارتی باکس آفس کلیکشن میں فراڈ کی بازگشت سنائی دی جانے لگی ہے۔ نامور اداکار رام چرن کی فلم گیم چینجر کا پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کمائی کا دعوی متنازع ہوگیا۔ رام چرن کی فلم گیم چینجر 10 جنوری کو مذہبی تہوار کی تعطیلات کے دوران تھیٹرز میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست شروعات کی۔ تاہم یہ شروعات کتنی زبردست تھیں، اس پر بحث جاری ہے۔فلم کے پروڈیوسرز کا دعوی ہے کہ رام چرن کی اس فلم نے بھارتی سنیما کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی اوپننگ کی یعنی یہ فلم پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چوتھے نمبر پر رہی۔ تاہم اب بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ فلم پہلے دن 100 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکی تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی