i شوبز

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کب شادی کریں گیتازترین

February 21, 2025

معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا 2025 میں شادی کا کوئی پلان نہیں، بوائے فرینڈ سے ان کی جلد شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔کریتی سینن کی ان کے بزنس مین بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کی تیاریوں سے متعلق افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن ابھی فلم تیرے عشق میں کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور اس کے بعد کاک ٹیل 2 کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کریتی سینن کے پاس شادی کے لیے اس سال وقت نہیں ہے، وہ اس وقت دہلی میں ہیں اور ان کی توجہ آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ پر ہے، اس سے فارغ ہو کر وہ اگلے پروجیکٹ میں مصروف ہو جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی