اداکار اور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری سینسرشپ کی وجہ سے بہت پیچھے رہ گئی۔حال ہی میں دیپک پروانی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں بات کرتے ہوئے اداکار نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈراموں نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی، تاہم اب وہ مقبولیت کم ہونے لگی ہے۔اانہوں نے وضاحت کی کہ پاکستانی ڈرامے اگرچہ بیرون ملک میں مقبول ہیں، تاہم اب بھی ہمارے ڈرامے بہت پیچھے ہیں۔دیپک پروانی کے مطابق ہمارے ڈراموں میں خون کی عکاسی بھی منع ہے، جس کی وجہ سے کرائم تھرلر بنانا ناممکن ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فلم یا ڈرامے کو سینسربورڈ میں بند رکھا ہوا ہے۔ان کے مطابق ڈراما معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، تاہم سینسر شپ کی وجہ سے ہمارے ڈرامے حقیقت سے کچھ دور ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی