i شوبز

اشنا شاہ اپنے بارے منفی تبصرے پر شدید برہمتازترین

December 07, 2024

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حوالے سے ہونے والے منفی تبصرہ کرنے والے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ تشریف لائے اس شو کا پرومو اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔ویڈیو پر متعدد کمنٹس دیکھنے کو ملے تاہم ایک صارف نے کچھ ایسا کمنٹ کیا کہ اشنا شاہ کو منہ توڑ جواب دینا ضروری معلوم ہوا۔صارف نے لکھا کہ اب یہ اشنا کو رات کی دعوت دیں گے، اشنا شاہ کو یہ کمنٹ ناگوار گزرا اس لیے انہوں نے نے ردِعمل دیتے ہوئے لکھا '' کیوں؟ کیا آپکی والدہ کہیں مصروف ہیں؟''سوشل میڈیا صارفین بھی مذکورہ صارف اور اشنا کے درمیان ہونے والی یہ لفظی تکرار پر تنقید کر رہے ہیں اور صارف کیلئے منفی الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اشنا شاہ کے جواب کو بھی بے انتہا نازیبا قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر اس شخص نے نازیبا بات کی تو اشنا شاہ نے کونسا پھول برسا دیے، اپنی لڑائی اس شخص سے ہی لڑیں کسی کی والدہ کو بیچ میں لاکر اشنا نے عورت کو ہی بے عزت کیا ہے، شرم آنی چاہیے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی