اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے واضح کیا ہے کہ ان کی بھارتی اداکار اور ماڈل اشمت پٹیل سے صرف دوستی تھی، ان کے درمیان تعلقات کی خبریں غلط تھیں، جنہیں جان بوجھ کر پھیلایا گیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں مرد بن کر پیدا ہونے کا موقع دیا جاتا تو وہ چاہت فتح علی خان بن کر پیدا ہوتیں، کیوں کہ ان کا ہر گایا گانا مقبول ہوجاتا، وہ خود ہی مشہور ہوجاتیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم کہا کہ انہیں زیادہ خواہش شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی ہے۔اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اپنے تنازعات اور اسکینڈلز کے حوالے سے کہا کہ ان کے حوالے سے زیادہ تر خبریں جھوٹی پھیلائی گئیں، انہیں اسکینڈل کوئین قرار دیا گیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اور اشمت پٹیل نے لوگوں کے سامنے چند ملاقاتیں کیں لیکن ان کی تنہائی میں ملاقاتوں کے دعوئوں میں کوئی سچائی نہیں ان کے اور اشمت پٹیل کے تلعقات کے حوالے سے پھیلائی گئی خبریں جھوٹی تھیں، ان کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں تھا، صرف دوستی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی