i شوبز

''اسٹار وائف ہونے کا احساس کیسا ہے ''ٹوئنکل کھنہ اس سوال سے پریشانتازترین

January 27, 2025

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل ایک ایسے سوال کا سامنا کر رہی ہیں جس نے انہیں تنگ کر رکھا ہے۔بھارت کے ڈیجیٹل میڈیا کیلئے اپنے تازہ کالم میں ٹوئنکل نے انکشاف کیا کہ وہ 20 سال سے یہ سن رہی ہیں کہ اسٹار وائف ہونے کا احساس کیسا ہے؟سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ اب انہوں نے اس سوال کو اپنے انداز میں سنبھالنا سیکھ لیا ہے اور اس کا جواب عقل و دانش کے موتیوں سے دیتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انٹرویوز کے دوران پوچھا جاتا ہے، آپ ایک اسٹار وائف ہیں، یہ کیسا لگتا ہے؟ تاہم اس پر ردِ عمل تو یہ دینے کا دل چاہتا ہے کہ رپورٹر کی انگلی کاٹ لوں لیکن میں جواب دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں جواب دیتی ہوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ایسی چیز وجود رکھتی ہے جسے اسٹار وائف کہا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی