بھارتی اداکارہ و میزبان ارچنا سنگھ نے کپل شرما شو سے متعلق لب کشائی کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارچنا سنگھ 'دی گریٹ انڈین کپل شو' کا حصہ ہیں وہ کپل شرما اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک دہائی سے وابستہ ہیں اور مزاحیہ شو میں جج کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ارچنا سنگھ نے کہا کہ ان کا کیریئر بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں سے بہتر ہے کہ انہیں کامیڈی کے 15 سالہ طویل سفر سے لطف اندوز ہو نے کا موقع ملا اور اگر وہ فلم میں کام کر رہی ہوتیں تو شاید یہ سفر ابھی تک جاری نہ رہتا کیونکہ فملوں میں اتنا لمبا کیریئر مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کون سی اداکارہ ہے جو ہیروئن رہ چکی ہے اور 40 سال تک کام رہی ہے ایسی اداکارائیں بہت کم ہیں لیکن انہیں آج بچہ بھی پہچانتا ہے اور اگر وہ اداکاری کر رہی ہوتیں تو 10ـ15 سال بعد شادی کر کے گھر بیٹھ جاتیں یا پروڈیوسر بن چکی ہوتیں لیکن کامیڈی ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے انہیں جو پیار ملتا ہے شاید وہ کبھی نہ ملتا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اور دی گریٹ کپل شرما شو کی دیگر کاسٹ شو کے ساتھ ساتھ دیگر پروجیکٹس بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں جیسے سنیل گروور اپنی پنجابی فلم کے لیے جلد ہی لندن جا رہے ہیں۔ارچنا سنگھ نے کہا کہ اگر ا?پ کو کوئی کام نہیں ملا تو وہ ا?پ کے ہاتھ میں نہیں تھا لیکن کام مل جائے اسے اچھے طریقے سے کرنا اور نبھانا ا?پ کے ہاتھ میں ہے اس لیے ا?پ کو جو کچھ بھی ملے اسے پوری لگن کے ساتھ کریں۔واضح رہے کہ ارچنا سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا وہ کئی کامیاب فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں، جن میں جلوہ، اگنی پتھ، سوداگر، شعلہ اور شبنم، عاشق آوارہ، راجہ ہندوستانی اور کچھ کچھ ہوتا ہے شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی