بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابق اہلیہ اور فلمساز کرن رائو نے بھارت میں اسٹریمنگ مناظر کے بارے میں اپنے بیباک تجزیہ میں کہا کہ اسکا ایک سنہری دور ہوا کرتا تھا اور او ٹی ٹی ایک ببل برسٹ تھا، تاہم انکا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ یہ اب کہا جائے گا۔ ایک حالیہ تقریب میں اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کرن رائو نے اپنے حوالے سے بھی بات کی کہ کیا وہ او ٹی ٹی کیلئے سیریز کی سمت میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک او ٹی ٹی پر موجود مواد اور فلموں کے کونٹینٹ میں شاید ہی کوئی فرق ہو۔ انکا کہنا تھا کہ اب زیادہ سے زیادہ آپ اس قسم کی چیزیں دیکھتے ہیں جو بھارت میں او ٹی ٹی پر موجود نام نہاد بڑی چیزیں ہیں، جو فلموں میں دیکھی جانے والی چیزوں سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ کرن رائو نے کہا، ایک نئی چیز لانے کے وعدے کی تکمیل نہیں ہوسکی اسکی وجہ میرے خیال میں یہ ہے کہ غیر حقیقی تصور اب ختم ہوچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی