معروف اداکارہ انمول بلوچ کے جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن کی اب معروف میزبان ندا یاسر نے تصدیق کر دی ہے۔اگرچہ انمول بلوچ نے ابھی تک اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی، تاہم معروف میزبان ندا یاسر کے شو گڈ مارننگ پاکستان میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ خان اور فلک شبیر نے بھی ان کی شادی کی خبریں تسلیم کیں۔فلک نے کہا کہ شوبز کی جو نوبیاہتا جوڑیاں ہیں جس میں کبری اور گوہر، ماورا اور امیر شامل ہیں، اس پر ندا یاسر نے لقمہ دیتے ہوئے انمول بلوچ کا نام لیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے فلک نے کہا کہ جی آپ سب کو بہت بہت شادی مبارک ہو۔غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق، انمول بلوچ کے ہونے والے شوہر کا نام عمیر بیگ ہے۔ عمیر بیگ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اداکار ہیں۔انمول بلوچ کی شادی کی خبروں نے مداحوں میں بے حد دلچسپی پیدا کر دی ہے اور ان کی ذاتی زندگی پر مزید افواہیں سامنے آ رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی