ہالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ انجیلیناجولی اپنے بچوں کوقدرتی آفت سے نمٹنے کی ٹریننگ دلوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔لاس اینجلس کے جنگلات میں تباہ کن آگ نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے، ہزاروں گھر شعلوں کی نذر ہوگئے ہیں، اس آگ کو شہرت اس وجہ سے بھی ملی کہ آگ نے ہالی وڈ کے کئی مشہور ستاروں کے گھروں کو جلا کر بھسم کردیا۔اس پر انجلینا جولی نے یہ عزم بھی کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی آفات سے مقابلہ کرنے کے لیے ٹریننگ دلوانے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہالی ووڈ اسٹارانجلینا جولی اپنے بچوں کو مکمل طور پر خود کفیل بنانے کے لیے انہیں سروائیول ٹریننگ اور مارشل آرٹس کلاسز میں داخل کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔انجلینا جولی اپنے بچوں کو نہ صرف شدید حالات میں زندہ رہنے بلکہ زیادہ سنگین آفات میں اپنی حفاظت کرنے کے لیے ضروری مہارتیں سکھانا چاہتی ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی