ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کی حسِ مزاح کی تعریف کی ہے۔چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب جانی اور پسند کی جاتی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے ٹیلنٹ اور حسِ مزاح کی تعریف کی ہے۔ہانیہ عامر نے نوجوان لڑکیوں کی ذہنیت سے متعلق ذاکر خان کی ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اس اسٹوری پر ذاکر خان کو ٹیگ کیا ہے اور کامیڈین کی حسِ مزاح کی داد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا پاگل انسان ہیں یار آپ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی