معروف اداکارہ کومل میر نے ہانیہ عامر کی متحرک اور چلبلی شخصیت کی تعریف کی ہے۔اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران ساتھی اداکارہ و دوست ہانیہ عامر سے متعلق بھی بات کی۔کومل میر نے ہانیہ عامر کے ذکر پر کہا کہ پہلے میں نے ہانیہ کو صرف کیمرے پر دیکھ رکھا تھا، اب میری ان سے دوستی ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے جب ہانیہ عامر کو آف کیمرا دیکھا تو میں نے سوچا انسان کو ایسا ہونا چاہیے، ہانیہ عامر ہر چھوٹی چیز کی ویڈیو یا تصویر بناتی ہیں، وہ فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنی اتنی مصروف زندگی سے انسٹاگرام کے لیے بھی وقت نکالتی ہیں اور کانٹینٹ بناتی ہیں۔کومل میر کا ہانیہ عامر سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دوسری طرف میں ہوں جو ہلتی تک نہیں، کہیں جاتی ہوں تو ایک سیلفی تک نہیں لیتی، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی بھی ٹریننگ ہونی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی