i شوبز

امیشا پٹیل نے عمران عباس شادی کی خبریں افواہ قرار دیدیںتازترین

January 24, 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 49 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے عمران عباس کے ہمراہ شادی کی زیرِ گردش افواہوں پر بھی بات کی۔انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کو واضح کیا اور زیرِ گردش قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تقریبات میں ملتے ہیں، خاص طور پر بیرونِ ملک تقریبات میں، ہم اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں، لوگوں کو صرف باتیں بنانے کا موقع چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر 2 اچھے لوگ ایک ساتھ نظر آ جائیں تو افواہیں شروع ہو جاتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ سنگل ہیں، میں بھی سنگل ہوں، اس لیے لوگوں نے ہماری شادی کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جس کا تصور یا وجود ہی نہیں ہے، اسی لیے تو انہیں افواہیں کہا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی