i شوبز

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم "Interstellar" کی بھارت میں دوبارہ ریلیزتازترین

January 31, 2025

ہالی ووڈ کی مشہور فلم "Interstellar" بھارت میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔فلم نے ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ذرائع کے مطابق، فلم کے ایڈوانس ٹکٹ 16 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب تھے، جو کہ عام طور پر کسی بھی فلم کے ریلیز سے کچھ دن پہلے ہی شروع ہوتی ہے۔ چونکہ Interstellar پہلے ہی 2014 میں ریلیز ہو چکی تھی اور اس کا سنسر سرٹیفکیٹ موجود تھا، اسی لیے وارنر برادرز نے جلدی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔"Interstellar" کی پہلے دن کی کمائی اس کے 2014 کی ریلیز کے مقابلے میں دوگنی ہونے کی توقع ہے۔ فلم 7 سے 12 فروری تک سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، اور اس کا پہلا دن تاریخی ہونے والا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی