i شوبز

ہالی ووڈ اداکارہ لاس اینجلس میں آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئیںتازترین

January 14, 2025

ہالی ووڈ کی95 سالہ اداکارہ ڈیلیس لاس اینجلس آتشزدگی شعلوں کی نذر ہوگئیں۔95 سالہ اداکارہ کی باقیات شمال مشرقی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئیں، ان کے اہل خانہ نے پہلے ہی ان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جب وہ ایک انخلا پوائنٹ پر موجود نہیں تھیں۔ڈیلیس کو بلوز برادرز (1980)، دی 10 کمانڈمنٹس (1956)، اور لیڈی سنگز دی بلوز (1972) میں کرداروں کے لیے پہچانا جاتا تھا۔ان کی پوتی ڈیلیس کیلی نے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی دادی کی باقیات مل چکی ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی