i شوبز

احمد علی اکبر کے ولیمے کی ابتدائی جھلکیاں سامنے آ گئیںتازترین

February 17, 2025

معروف اداکار احمد علی اکبر کے ولیمے کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی ولیمے میں دلہن کے ساتھ خوبصورت تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنا یا گیا ہے۔مختلف صارفین کی جانب سے انسٹا اسٹوریز میں ولیمے کی شیئر کی گئی ابتدائی جھلکیوں میں احمد علی اکبر کو گرے سوٹ بوٹ میں ملبوس دیکھ سکتے ہیں جبکہ ان کی دلہن کا چہرہ ان تصاویر میں دکھائی نہیں دے رہا تاہم نئی نویلی دلہن ماہم بتول نے ولیمے کی تقریب میں ہلکے گلابی لانگ ٹیل نیٹ کے دوپٹے کے ساتھ سلور لانگ ٹیل میکسی زیبِ تن کی۔دوسری جانب اداکار کے فنکار دوستوں نے اسلام آباد میں ہونے والی ولیمے کی اس تقریب کی اپنی سیلفیز بھی پوسٹ کی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ احمد علی اکبر کے ولیمے میں ان کے شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند خاص اور مخصوص دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔ جن شخصیات نے اس تقریب کو چار چاند لگائے ان میں اداکار عثمان خالد بٹ، عثمان مختار ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان اور اداکار و گلوکار عزیر جیسوال اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ دکھائی دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی