سینئر بالی ووڈ اداکارہ ارونا ایرانی وہیل چیئر پر بنکاک سے ممبئی پہنچ گئیں جہاں انہیں ہاتھ میں بیساکھی اور پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا۔ارونا ایرانی دو ہفتے قبل بینکاک میں ایک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ارونا ایرانی کو وہیل چیئر پر بیٹھے اور چہرے پر ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ کافی تکلیف میں ہیں لیکن ماہر معالجین کی نگرانی میں بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اب تک حادثے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی