اداکار و ٹی وی میزبان آغا علی نے گلوکاری شروع کرتے ہوئے نیا گانا ریلیز کردیا۔آغا علی نے سچ ہے کے نام سے نیا گانا جاری کردیا، جس میں صحیفہ جبار ان کے ساتھ دکھائی دیں۔اداکار و گلوکار نے گانے کی ویڈیوز انسٹاگرام اور یوٹیوب پر شیئر کیں، جہاں صارفین نے ان کے گانے پر تبصرے بھی کیے۔سچ ہے کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے کی شاعری بھی اداکار نے خود لکھی ہے جب کہ اس کی کمپوزیشن بھی انہوں نے خود ہی ترتیب دی ہے۔آغا علی کی جانب سے گانے کی ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ وہ گانا گا رہے ہیں یا کوئی سبق سنا رہے ہیں؟اداکاری اور ٹی وی میزبانی میں نام کمانے والے اداکار کے گانے کو کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی، تاہم بعض مداحوں نے ان کے نئے انداز کو بھی سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی