معروف گلوکار ابرار الحق نے اپنے حریف اور ہم عصر گلوکار جواد احمد کو اپنی دیرینہ آپسی دشمنی پر گانا بنانے کا مشورہ دے دیا۔ابرار الحق اور جواد احمد پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے 2 بڑے ستارے ہیں، جو اپنے کریئر کے آغاز سے ہی آپس میں جھگڑتے آرہے ہیں۔حال ہی میں ابرار الحق نے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ شو کے مہمان بنے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جواد احمد کے ساتھ صلح کرنے کی کئی بار کوشش کی لیکن وہ ان سے بہت زیادہ شاکی ہیں۔ابرار الحق کے بقول انہوں نے کبھی بھی براہ راست جواد احمد کا نام لیکر کوئی سخت بات نہیں کی لیکن جواد احمد ہمیشہ کھلے عام انکے خلاف گفتگو کرتے ہیں۔پوڈکاسٹ کے دوران ابرار الحق نے دلچسپ انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار جواد احمد کو دونوں کی آپسی دشمنی پر ایک میوزک ویڈیو بنانے کا آئیڈیا دیا تھا جسے جواد احمد نے ٹھکرا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی