i شوبز

عشق مرشد کا گانا میں نے لکھا، گایا اور اس کی موسیقی ترتیب دی، احمد جہانزیبتازترین

January 24, 2025

معروف گلوکار احمد جہانزیب نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ہی مقبول ڈرامے عشق مرشد کے اوریجنل ساونڈ ٹریک (او ایس ٹی) کی شاعری لکھی اور موسیقی ترتیب دی۔ ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے احمد جہانزیب نے بتایا کہ محض 15 سال کی عمر میں دنیا بھر کے لوگ ان کے مداح بن گئے تھے، انہوں نے سال 2000 میں بھی کئی مقبول گانے گائے، جو سننے والوں کو بہت پسند آئے۔عشق مرشد کے او ایس ٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر احمد جہانزیب نے دعوی کیا کہ تیرا میرا پیار ہے امر کی شاعری انہوں نے ہی لکھی۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف انہوں نے گانے کو گایا بلکہ اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی اور گانے کی تیاری میں صرف اور صرف ان کا ہی کردار ہے۔اگرچہ انہوں نے تیرا میرا پیار ہے امر کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے جویریہ سعود کے دعوے کو غلط قرار دیا، تاہم دعوی کیا کہ انہوں نے ہی گانے کو تنہا تیار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی