اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنا حال ہی میں علیزے شاہ ایک نئی میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئی ہیں، جس میں وہ گلوکار یحییٰ اور اسید کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آ رہی ہیں تاہم ان کے نامناسب لباس نے انہیں ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کا شکار بنا دیا ہے۔ویڈیو میں علیزے شاہ کی پرفارمنس کو ان کے مداحوں نے جہاں بہت سراہا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ کے لباس کو نا مناسب اور بیہودہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر علیزے نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جس پر انہیں مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی