i شوبز

علیزے شاہ کینفرت کرنے والوں سے د ل نرم رکھنے کی اپیلتازترین

April 15, 2025

اداکارہ علیزے شاہ نے نفرت کرنے والوں سے دل سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ مہربانی نرم دل رہیں، ہر کوئی باہر سے جتنا مضبوط دکھائی دیتا ہے، اندر سے اتنا مضبوط نہیں ہوتا۔ اداکاری میں اپنے منفرد انداز اور کیوٹ لک سے ناظرین کا دل جیتنے والی علیزے شاہ اب سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ انداز، خود اعتمادی اور تنقید کا سامنا کرنے والے رویے کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔حال ہی میں علیزے شاہ کو ان کے لباس اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جانے والے منصوبوں پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اکثر تبصروں میں ان کی ذاتی زندگی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ان تمام باتوں سے تنگ آ کر علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کچھ بھی کروں، مجھے اس پر نفرت کیوں ملتی ہے؟ جو بھی کرتی ہوں، لوگ مذہب کے نام پر میرے خلاف ہو جاتے ہیں، جب کہ میں اپنی زندگی اور اپنے ایمان کے معاملے میں کسی کو پریشان نہیں کرتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایمان ایک بہت ذاتی معاملہ ہے اور میں کسی پر اپنی رائے نہیں تھوپتی، میری سب سے گزارش ہے کہ نرم دلی سے بات کریں، کیونکہ ہر کوئی جتنا باہر سے مضبوط دکھائی دیتا ہے، وہ اندر سے اتنا نہیں ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی