i شوبز

آڈیشن کے بغیر ہی پہلے ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا تھا، ثمن انصاریتازترین

February 26, 2025

سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پہلے ہی ڈرامے میں آڈیشن کے بغیر ہی کاسٹ کرلیا گیا تھا۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بطور ریڈیو جوکی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے تک ٹی وی پروگرامات کی میزبانی بھی کی۔ثمن انصاری نے بتایا کہ سلطانہ صدیقی اور ان کے والد پاکستان ٹیلی وژن پر ایک ساتھ کام کیا کرتے تھے، اسی حوالے سے سلطانہ صدیقی انہیں جانتی تھیں، جنہوں نے انہیں اداکاری کرنے کا کہا۔ثمن انصاری نے بتایا کہ سلطانہ صدیقی کی وجہ سے انہیں پہلے ڈرامے میں آڈیشن کے بغیر ہی کاسٹ کرلیا گیا تھا اور انہیں فون کرکے شوٹنگ پر آنے کا کہا گیا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ہولی وڈ اداکار ٹام کروز پسند ہیں اور وہ آج بھی یہ سوچ کر گھبرا جاتی ہیں کہ اگر ٹام کروز ان کے سامنے آگئے تو کیا ہوگا؟ انہوں نے بتایا کہ 16 سال کی عمر سے ہی انہیں ٹام کروز پسند ہے اور آج تک وہ انہیں پسند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی