i شوبز

عدنان صدیقی کا زندگی میں سب سے مہنگے تحفے کا انکشافتازترین

April 04, 2025

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے مہنگے تحائف ملنے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ ایک ٹی وی شو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کونسی ایک چیز ہے جس پر آپ زندگی میں کبھی بھی خرچہ نہیں کریں گے۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی ایک چیز نہیں ہے ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن پر خرچہ نہ کرنے کا میں نے خود سے وعدہ کیا ہے۔اداکار نے بتایا کہ میں کبھی کسی کنسرٹ، کسی پارٹی یا کوئی کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پیسے دے کر نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ ایسی جگہوں پر لوگ انٹرٹین ہونے کے لیے جاتے ہیں تو میں انٹرٹینمنٹ کے لیے پیسے خرچ نہیں کروں گا۔ ایک سوال پر اداکار کہا کہ مجھے آج تحفے میں سب سے مہنگی چیز گھڑی ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی