نامور بھارتی اداکار آدیتیا پنچولی نے موت کے بعد اپنا جسد خاکی میڈیکل سائنس کو عطیہ کرنے کا وعدہ کرلیا۔ آدیتیا پنچولی نے موت کے بعد اس دنیا کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے موت کے بعد اپنا جسد خاکی میڈیکل سائنس کے طلبہ کیلیے وقف کرنے کا عہد کیا ہے کہ تاکہ طلبہ اسکی مدد سے اپنی ریسرچ کے ذریعے مستقبل میں کسی کی جان بچانے کی راہ ہموار کر سکیں۔ اپنے تازہ بیان میں آدیتیا پنچولی کا کہنا تھا کہ بطور اداکار ہمیں اسکرین پر ہیروز کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، لیکن اصل ہیروازم یہ ہے کہ آپ بامعنی انداز میں معاشرے کو کچھ واپس کریں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنے جسد خاکی کو عطیہ کرنے سے مجھے امید ہے کہ میں دوسروں کو بھی ایسا کرنے کیلئے متاثر کرسکوں جو انسانیت میں واضح فرق پیدا کرسکتی ہے۔ آدیتیا پنچولی نے کہا کہ یہ چھوٹا سا قدم ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ میں دنیا کیلئے اپنا حصہ دینا جاری رکھوں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی