معروف بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں خاندان میں شادی کرنے کے رواج پر تنقید کرتے ہوئے رندیپ ہوڈا نے کہا کہ شادی میں تاخیر کی ایک وجہ جو دلہن میں نے اپنے لیے پسند کی اس کا ہماری قوم جاٹ سے تعلق نہ ہونا تھا۔ رندیپ ہوڈا نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شروع سے میرا تو شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا لیکن قسمت میں لکھا تھا تو ہوگئی۔اداکار نے مزید کہا کہ میں اسکول میں بہت دکھی رہتا تھا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ اس دنیا میں کسی اور کو لائوں جو اسکولنگ کے عمل سے گزرے۔رندیپ ہوڈا نے مزید کہا کہ پھر ملاقات لنلاشرم سے ہوئی اور میں نے شادی نہ کرنے کے فیصلے کو بدلا لیکن اب والدین درمیان میں آگئے۔رندیپ ہوڈا نے بتایا کہ میرا تعلق جاٹ خاندان سے ہے اور ہمارے یہاں کسی نے آج تک برادری سے باہر شادی نہیں کی اس لیے والدین نہیں مان رہے تھے۔اداکار نے مزید کہا کہ والدین کو منانے میں اتنے برس لگ گئے اور میں نے کورونا وبا کے دور میں شادی کا موقع ملنے کو غنیمت جانا۔رندیپ ہوڈا نے کہا کہ اب شکر ہے سب ایک دوسرے کو سمجھ چکے ہیں اور میری اہلیہ میری فیملی کا حصہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی