i بین اقوامی

زمبابوے میں چینی عطیے نے غریب اور یتیم بچوں کو خوش کر دیاتازترین

June 14, 2023

زمبابوے میں چینی سفارت خانہ نے ملک کے یتیم بچوں اور دیگر کمزور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں عطیات کی ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ ہرارے کے مضافاتی علاقے ہائی فیلڈ میں واقع ہوپینیو ہٹسوا چلڈرن ہوم کے بچوں کو کمبل، اشیائے خوردونوش اور اسٹیشنری سمیت پیکج د ئیے گئے۔ یہ عطیہ افریقی بچوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی ایک مہم کا حصہ تھا جس کا عنوان " بچوں کی گر مجوشی: ایک چین۔افریقہ مشترکہ کارروائی" تھا جسے چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن اور افریقی فرسٹ لیڈیز فار ڈیویلپمنٹ کی تنظیم نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ زمبابوے میں چینی میڈیکل ٹیم نے تقریب کے بعد تقریبا 100 بچوں کے مفت طبی معائنے بھی کیے۔ مقامی حکومت اور پبلک ورکس کی نائب وزیر ماریان چومبو نے زمبابوے کی خاتون اول آکسیلیا منانگاگوا کی جگہ پڑھی تقریر میں عطیہ دینے پر پھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ آکسیلیا منانگاگوا نے کہا کہ روزمرہ کی ضروریات اور اسٹیشنری یتیموں کو ان کی تعلیمی کوششوں اور ان کی فلاح و بہبود میں بااختیار بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ یہ قیمتی تحفہ اس بات کو یقینی بنانے کی میری کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ایک اہم ستون کے طور پر آیا ہے کہ ہمارے معاشرے کے ہر کم مراعات یافتہ طبقے کو بہتر اور پائیدار معیار زندگی کے لئے معاونت اور مناسب مدد ملے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ نے کہا کہ چین ، زمبابوے میں بچوں کی فلاح و بہبود کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ ملک میں کمزور گروہوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ گزر بسر اور ترقی کا حق بنیادی اہمیت کے بنیادی انسانی حقوق ہیں جو یقینی طور پر خواتین اور بچوں کے لئے بہتر ترقی کے حالات کا مطالبہ کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ محبت اور دیکھ بھال کے ساتھ یہاں ہمارے بچے صحت مند طور پر بڑے ہوں گے اور ایک بہتر زمبابوے کی تعمیر کے قابل بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہاں ہمارے بچے چین اور زمبابوے کی دوستی کو اپنے ذہنوں میں رکھ سکتے ہیں اور اس دوستی کے وارث اور اسے فرو غ دینے والے بن سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی