شام میں زلزلے کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کے20قیدی جیل سے فرار ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق داعش کے قیدی زلزلے کے بعد افراتفری کے دوران جیل توڑ کر فرار ہوئے، فرار ہونے والے قیدی ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع راجو ٹان میں قائم فوجی جیل میں قید تھے،جیل حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد جیل میں افراتفری کا ماحول پیدا ہونے کے بعد قیدیوں نے جیل کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جس دوران شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 20قیدی جیل سے فرار ہو گئے،فوجی جیل میں داعش کے 1300جنگجوں سمیت 2 ہزار قیدی سزائیں کاٹ رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی