ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 15افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا ہیں ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں ادیامان اور شانلی عرفہ میں منگل کی رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شانلی عرفا میں 111ملی میٹر بارش ہوئی،سیلاب سے مختلف حادثات میں عارضی پناہ گاہوں میں مقیم 12افراد سانلی عرفہ اور ایک سالہ بچے سمیت دو افراد ادیامان میں جاں بحق ہوئے جبکہ دونوں علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں،شانلی عرفا کے دفتر گورنر نے جاری بارشوں کی وجہ سے ندیوں اور نہروں کے کنارے واقع مکانات میں مقیم شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر جائیں اور یہ بھی اعلان کیا کہ جب تک ضروری نہ ہو اپنے گھروں اور محفوظ علاقوں کو نہ چھوڑیں،موسلا دھار بارش کے باعث صوبے بھر کے تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہی ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی