i بین اقوامی

ترکیہ،انطالیہ ہوائی اڈے پر ایک ماہ میں 50لاکھ مسافروں کی آمدو روانگیتازترین

July 09, 2024

ترکیہ کے انطالیہ ہوائی اڈے نے گزشتہ ماہ 50لاکھ مسافروں کو سہولیات فراہم کی ہیں،ترکیہ کے ایوی ایشن حکام کے مطابق گزشتہ ماہ انطالیہ ہوائی اڈے سے اندرون ملک مسافروں کی تعداد 5لاکھ 91ہزار 597جبکہ بیرون ملک مسافروں کی تعداد 44لاکھ 96ہزار 149ریکارڈ کی گئی ،جون میں انطالیہ ہوائی اڈے پر اندرون ملک 4212جبکہ بیرون ملک سے25409پروازوں کی آمد وروانگی ممکن ہوئی جبکہ مال برداری ،ڈاک اور سامان کا مجموعی حجم تقریبا57ہزار 827ٹن رہا ،سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران انطالیہ ہوائی اڈے سے 1کروڑ 49لاکھ 49ہزار800مسافروں کو سہولت فراہم کی گئی جبکہ 93913پروازوں کی آمدورفت ممکن بنی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی