ترکیہ میں تباہ کن زلزلے میں فٹبال ٹیم کے 28سالہ گول کیپر Ahmet Eyup Turkaslanملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ احمت ایوپ ترکسلان کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم احمد کے انتقال پر افسردہ ہیں، زلزلے میں وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے،ٹوئٹ میں فٹبال کلب نے یہ بھی لکھا کہ احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا،28سالہ ترکسلان نے سیکنڈ ڈویژن کلب ینی ملاتیا اسپور میں 2021میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کلب سے چھ بار کھیلا،اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ Eyup Turkaslanبھی ان افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملبے تلے پھنس گئے ہیں تاہم اب ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی