i بین اقوامی

ترکیہ نے 116ممالک کو 175ملین ڈالر مالیت کی زیتون کی برآمد کیاتازترین

August 12, 2024

ترکیہ نے 116ممالک کو 175ملین ڈالر مالیت کی زیتون برآمد کیا ہے،بحیرہ ایجیئن برآمداتی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکیہ میں گذشتہ 10ماہ کے دوران 15فیصد اضافے کے ساتھ 175ملین ڈالر مالیت کی زیتون برآمد کیا گیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ زیتون برآمداتی سیزن مکمل ہونے میں 2 مہینے رہ گئے ہیں۔ اس عرصے میں زیتون کی برآمدات کو 200ملین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا،بیان کے مطابق ترکیہ نے نہ صرف اپنے ملک کی 85ملین آبادی کی زیتون کی ضرورت پوری کی بلکہ 116ممالک کو 65ہزار 325ٹن زیتون برآمد بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ زیتون کی برآمد کے لحاظ سے جرمنی 43.1ملین ڈالر کی طلب کے ساتھ سرفہرست رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی